Related Contents from Topics
Names of Allah Rahman and Raheem
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 11 مئی 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المائدہ کی آیات 4 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے اور قرآن مجید کی دیگر آیات کریمہ کے حوالہ سے صفتِ رحیم کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رحیمیت میں ایک خاصّہ پردہ پوشی کا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ”الرحیم“ ہے یعنی محنتوں اور اعمال پر ثمرات مترتب کرنے والا ہے۔ جو کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی خود دستگیری فرماتا ہے۔