Related Contents from Topics
Names of Allah, Muhaiman, Care taker
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 5 اکتوبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الحشر کی آیت 24 میں اللہ تعالیٰ کی صفت ”المھیمن “ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ امانتداری اور حفاظت کے ساتھ نگرانی اس کے مرکزی اوصاف ہیں اور اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ اس شخص سے بھی خیانت نہ کی جائے جو اس کا مرتکب ہوا ہو۔ مزید برآں قرآنِ کریم تمام سابقہ کتبِ سماویہ کا ”مھیمن“ ہے اور ان کی ساری اچھی باتیں اس میں آ گئی ہیں۔