Related Contents from Topics
Showing Mercy and Gentleness Towards Humanity Is a Great Form of Worship
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 25 فروری 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ النساء کی آیت 37 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں بنی نوع انسان کے حقوق کے متعلق تاکیدی نصائح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ اخلاق کے خلاف ہے کہ کسی بھائی کی مصیبت اور تکلیف میں اس کا ساتھ نہ دیا جاوے۔ اگر تم کچھ بھی اس کے لیے نہیں کر سکتے تو کم از کم دعا ہی کرو۔