Related Contents from Topics
Showing off and Flattery Are ‘Munafiq’
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 22 اکتوبر 1999 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ النساء کی آیات 143 اور 144 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں فرمایا کہ نفاق ہمارے نزدیک سب گناہوں سے بڑا ہے۔ ریاکار اور خوشامدی منافق ہوتے ہیں۔ وہ بھی منافق ہے جس کی فطرت میں دو رنگی ہے۔ اگر جماعت احمدیہ نفاق کو دنیا سے دور کر دے تو اس نے اپنے مقصد کو پا لیا۔