Related Contents from Topics
The One Who Cuts Ties With Family Relations Will Not Enter Heaven
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 18 فروری 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الرعد کی آیات 21 تا 23 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں رشتہ داروں کے حقوق کے متعلق تاکیدی نصائح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ تم اپنے ماتحتوں، اپنی بیویوں اور اپنے غریب بھائیوں پر رحم کرو تا آسمان پر تم پر رحم ہو۔