In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

Rahmaniyyat and Revelations of Promised Messiah

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 6 جولائی 2001 کو خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحمانیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ رحمٰن وہ ہے جو بلا مبادلہ رحم کرنے والا ہے۔ رحمانیت کا تعلق نہ صرف قرآنِ کریم سے ہے بلکہ آنحضرت ﷺ کے وجود سے بھی ہے؛ اسی لیے آپؐ کو رحمۃ للعالمین فرمایا گیا ہے۔ حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش بھی خدا کی صفتِ رحمانیت کا مظہر تھی۔ حضورؒ نے مزید فرمایا کہ رحمٰن خدا کے انکار کے نتیجے میں دنیا پر بڑی تباہیاں آنے والی ہیں۔