Related Contents from Topics
1999 Is a Year Full of Blessings
سیّدنا حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ یکم جنوری 1999 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ فاطر کی آیات 30 اور 31 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب فیصلہ کرے گا کہ جماعت کو خوشخبریاں ملیں تو کوئی دنیا کا ہاتھ نہیں جو انہیں روک سکے۔ سو سال پہلے جس سال مسیحِ موعود علیہ السلام کو کوئی الہام ہوا، بعینہٖ اسی سال خدا تعالیٰ نے اس صدی میں اس کے پورا ہونے کے عظیم الشان ذرائع مہیا فرما دئیے۔