Related Contents from Topics
The Righteous Who Spend in the Way of Allah
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 26 جون 1998 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ البقرۃ کی ابتدائی آیات کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں فرمایا کہ اس وقت کثرت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں تقویٰ شعار خرچ کرنے والے چاہئیں جن کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر برکت دے۔ جو خدا کی راہ میں خساست سے کام لیتے ہیں ان کی حالت ہمیشہ بد سے بد تر ہوتی چلی جاتی ہے۔