Tabligh
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 21 ستمبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المائدہ کی آیت 68 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ اس آیت میں عصمتِ رسول کا جو وعدہ دیا گیا ہے اور اس کے تحت آنحضرت ﷺ کا دشمنوں کے شرّ سے محفوظ رہنا اور کسی کے ہاتھ سے قتل نہ ہونا در اصل قرآنِ کریم کے الٰہی کلام ہونے اور اس کی صداقت کی دلیل ہے۔