Related Contents from Topics
Propagating Faith
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 31 جولائی 1998 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ العنکبوت کی آیت 8 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں فرمایا کہ ہمارا اشاعتِ دین کا کام اس امر پر مبنی ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی نصائح پر پوری طرح احتیاط کے ساتھ کاربند رہیں۔ سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا اسلام کے منافی ہے۔