Related Contents from Topics
Suspicions and good opinions
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 9 فروری 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الحجرات کی آیت 12 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ حسنِ ظن ایک حسین عبادت ہے اور بد ظنی سخت قسم کا جھوٹ۔ بہت سی بدیاں صرف بد ظنی سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔ جس بات کا قطعی علم اور یقین نہ ہو اس کو دل میں مت جگہ دو۔ اگر کسی کی نسبت کوئی سوء ظن پیدا ہو تو کثرت کے ساتھ استغفار کرو اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو تا کہ اس مصیبت اور اس کے برے نتیجہ سے بچ جاؤ۔