The Fruits of Sending Salutations (Durood) Upon the Holy Prophet (sa) Will Continue to Bless the Jamaat
سیّدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 26 مئی 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المومن کی آیت 66 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں حضرت نبی اکرم ﷺ کی متفرق دعاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جتنی آپ ﷺ نے اُمّت کے ہمّ و غم میں دعائیں مانگی ہیں اسی کیفیت کے ساتھ کثرت سے آپ ﷺ پردرود بھیجنا چاہیے؛ تاکہ قیامت تک آنحضرت ﷺ پر درود کا ثمرہ جماعت کو ملتا رہے۔