Related Contents from Topics
Prayers for the Ummah That Give Counsel
سیّدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 19 مئی 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المومن کی آیت 66 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں حضرت نبی اکرم ﷺ کی متفرق دعاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ﷺ کی یہ دعائیں دراصل اُمّت کے لیے بطور نصیحت تھیں۔ دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیان آنے والے ابتلاؤں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ اور بے صبری اور بے قراری سے اپنے اللہ پر بد ظن نہیں ہونا چاہیے۔