In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

A New Campaign of Mischief and Deception Against Jamaat-E-Ahmadiyya

سیّدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 7 اپریل 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الصّف کی آیات 8 اور 9 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں فرمایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے نام نہاد محبت اور غیرت کے نام پر شر پسند مُلاؤں نے عیسائیوں کے ساتھ مل کر جماعت احمدیہ کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے مخالف کوئی ایسی بات دکھائیں جو حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام نے الزامی جواب کے طور پر لکھی ہو اور انجیل میں موجود نہ ہو۔