Related Contents from Topics
The Evident Lie of Disrespecting Jesus (as) and Imam Hussain (ra)
سیّدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 14 اپریل 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الصّف کی آیات 8 اور 9 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں فرمایا کہ حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین اور حضرت امام حسینؓ کی گستاخی کا الزام سراسر افترا ہے۔ دنیا بھر میں صرف جماعت احمدیہ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو مسیحیوں کو حلقۂ اسلام میں کھینچ لانے کے لیے پُر زور کوشش کر رہی ہے۔