In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

By the Grace of Allah the Jamaat Consists of Millions of People

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 8 مئی 1998 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ التّوبۃ کی آیت 119 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں فرمایا کہ ایسے دن اور سال آنے والے ہیں جب ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے کروڑوں انسان جماعت میں داخل ہوں گے۔ ایسے صادق بننے کی کوشش کریں جن کے لیے خدا تعالیٰ تقدیر کو حرکت دیتا ہے اور وہ انسانی تدبیروں پر غالب آ جایا کرتی ہے۔