Related Contents from Topics
Dua, its acceptance
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 14 دسمبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الشوریٰ کی آیت 27 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں دعا کے فلسفے کے سلسلے میں فرمایا کہ ایک مسلمان کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا قبول ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَیں اپنے بندے کے پاس ہوتا ہوں جہاں کہیں بھی وہ مجھے یاد کرے یا میرے ذکر سے اس کے ہونٹ حرکت کریں۔ ایک دعا ہی ہے جس سے خدا ڈھونڈنے والے پر تجلّی کرتا ہے۔