Mujeeb and Dua, last ten days of Ramadhan
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 7 دسمبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المؤمن کی آیت 61 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں دعا کا فلسفہ بیان فرمایا کہ تم میں سے جس کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا اس کے لیے رحمت کا دروازہ کھولا گیا۔ ادنیٰ اور اعلیٰ سب حاجتیں بغیر شرم کے خدا سے مانگو کہ دینے والا وہی ہے۔ مانگنے والا کبھی نہ کبھی ضرور پا لیتا ہے۔