Ramadhan and Dua
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 30 نومبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الاعراف کی آیات 56 اور 57 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں دعا کا فلسفہ بیان فرمایا کہ دراصل دعا ہی اصل عبادت ہے۔ دعا کی قبولیت بھی دعا ہی کی محتاج ہے۔ صدقات، دعا اور خیرات سے ردِّ بلا ہوتا ہے۔ حضرت رسول اللہ ﷺ جامع قسم کی دعاؤں کو پسند فرمایا کرتے تھے۔