In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

Ramadhan, Fasting in all relegions

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 16 نومبر 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ البقرۃ کی آیت 185 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی روشنی میں ماہِ رمضان المبارک کی فضیلت اور روزوں سے متعلقہ مسائل کے سلسلے میں فرمایا کہ رمضان میں دعاؤں کی کثرت، تدریسِ قرآن اور قیامِ رمضان کا خیال رکھنا چاہیے۔ جس نے رمضان کا روزہ بغیر کسی مجبوری اور جائز عذر کے چھوڑا بعد میں ساری عمر کے روزے بھی اس کی قضا نہیں بن سکتے۔