Related Contents from Topics
Malikiyyat, “Malik” in the Holy Quran
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 31 اگست 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الملک کی آیت 2 اور 3 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ سچی اور اصل بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے اور وہ جسے چاہتا ہے بادشاہت عطا کرتا ہے۔ اس ضمن میں حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کو وسیع ملک عطا کیے جانے کے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کا ایک حصہ تو اس جلسہ پر لوگ دیکھ چکے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اس کے نظارے دکھائی دیں گے۔