Related Contents from Topics
Malikiyyat and Revelations of Promised Messiah
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 17 اگست 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ آلِ عمران کی آیت 190 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ ”مالک“ ایک ایسی صفت ہے جس کے مقابل پر تمام حقوق مسلوب ہو جاتے ہیں اور کامل طور پر اس لفظ کا اطلاق صرف اللہ تعالیٰ پر ہی آتا ہے۔ وہ مکمل اختیار رکھتا ہے اور اس بات کا پابند نہیں کہ ہر بدی کی سزا دے۔ دنیا کی بادشاہتیں عارضی ہیں۔ آخری اور دائمی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔