Related Contents from Topics
Names of Allah Raheem and Aziz
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ یکم جون 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ النور کی آیت 23 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ کو عزیز و رحیم خدا سے تعلق جوڑنا ہے تو لازماً عزت والا غلبہ حاصل کرنا چاہیے۔ جب ہم آنحضرت ﷺ کے نقشِ قدم پر چلیں گے اس وجہ سے کہ محمد ﷺ کا ربّ عزیز ہے ہم بھی عزیز ہوں گے اور یقیناً عزت کے ساتھ دائمی غلبہ حاصل کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے۔ جماعت احمدیہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا سلوک یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر سال جماعت احمدیہ کا غلبہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔