Related Contents from Topics
Names of Allah Raheemiyyat
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 20 اپریل 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الاعراف کی آیت 181 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ رحیمیت سے فیضیاب ہونے کے لیے ضرور کچھ نہ کچھ محنت کرنی پڑے گی۔ خدا کی رحیمیت صرف ایمانداروں کے لیے خاص ہے۔ نوکروں، خادموں اور زیرِ نگیں افراد سے شفقت و رحمت رحیمیت سے تعلق رکھتا ہے۔ رحیمیت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جن جانوروں سے آپ کام لیتے ہیں ان سے بھی رحمت کا سلوک کریں۔ جو رحم کرنے والوں سے ظلم کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی رحیمیت سے بھی اپنا تعلق توڑ لیتے ہیں۔