Related Contents from Topics
Names of Allah Rahman and Raheem
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 13 اپریل 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ بنی اسرائیل کی آیت 111 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفاتِ حسنہ پر غور کریں تو وہ رحمانیت اور رحیمیت سے پھوٹتی ہیں اور ربوبیت سے ترویج پاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں۔ ان میں سے ایک رحمت کو اس نے تمام مخلوق کے درمیان تقسیم کیا ہے۔ رحمت صرف بد بخت ہی سے چھینی جاتی ہے۔ ایسا شخص جو قطع رحمی کرتا ہے وہ بہت بد نصیب ہے۔