Related Contents from Topics
Names of Allah Rahman and Raheem
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 30 مارچ 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ البقرۃ کی آیت 97 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان میں بد ترین خُلق خوفناک حرص اور ناپسندیدہ بزدلی ہے۔ اپنی صحت کے ایّام میں بیماری کے لیے کچھ بچا کر رکھنا یہ توکّل کے خلاف نہیں ہے۔ عہدہ کے لیے بھی حرص نہیں کرنی چاہیے۔ یہ وہم ہے کہ دولت سے دل کا چین خریدا جا سکتا ہے۔ جس قدر دنیا زیادہ ملتی ہے اسی قدر بلائیں سامنے آ جاتی ہیں۔