Hazrat Hakeem Nuruddin Sahib, Khalifatul Masih I
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 9 مارچ 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ الاحزاب کی آیت 24 کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کی تحریرات کے حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ کے بلند مقام کا تذکرہ کرتے فرمایا کہ حضرت خلیفۃ المسیح اوّلؓ سے اطاعت، صدیقیت اور جاں نثاری کے نمونے سیکھیں۔ حضورؒ نے اس دعائیہ تمنا کا بھی اظہار فرمایا کہ خدا کرے جماعت میں کثرت سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں۔