In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

Matrimonial Matters

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 2 مارچ 2001 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ النساء کی آیت 2 کی تفسیر کرتے ہوئے رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں قرآنِ مجید، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کے حوالہ سے فرمایا کہ اگر آپ ان نصائح کو پلّے باندھ لیں تو انشاءاللہ رشتہ ناطہ کے اکثر مسائل حل ہو جائیں گے۔ ماں باپ اور ولی کی پہلی اور بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ رشتہ ناطہ کے معاملہ میں انتہائی عاجزانہ دعاؤں سے آغاز کریں۔ کوائف کی تصدیقات مہیا کرنا جماعت کی ذمہ داری ہے۔ جب کوائف میسر آ جائیں تو دعا اور استخارہ کے بعد خود فیصلہ کریں۔