In the name of Allah, the Gracious, the Merciful
There is none worthy of worship except Allah, Muhammad is the Messenger of Allah
Tahir Foundation - Commemorating the life and works of,
Hazrat Mirza Tahir Ahmad, Khalifatul Masih IV (rh).

The Holy Prophet’s (sa) Prayers for Every Matter

سیّدنا امیر المؤمنین حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 12 مئی 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ المومن کی آیت 66 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں ہر امر کے لیے حضرت نبی اکرم ﷺ کی دعاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے لیے اور اپنی اُمّت کے لیے اتنی دعائیں مانگی ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ ہر مشکل سے نجات اور تمام پیش آمدہ حالات کی مناسبت سے آپ ﷺ کی دعائیں موجود ہیں۔