Related Contents from Topics
Respect Children and Give Them a Good Upbringing
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 11 فروری 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ سبا کی آیت 38 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں بچوں کے متعلق تاکیدی نصائح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولاد کو دے سکتا ہے۔ اپنی اولاد کو سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو اور پھر دس سال کی عمر تک انہیں سختی سے اس پر کار بند کرو۔