An Extraordinary Milestone Year for Waqf-E-Jadid
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 7 جنوری 2000 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ ابراہیم کی آیت 32 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں وقفِ جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ سال وقفِ جدید کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل بن کر ابھرا ہے۔ یہ سال بکثرت غیر معمولی برکات لے کر آیا ہے۔