Etiquettes of Mosques and Instructions About Their Construction
سیّدنا حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 19 مارچ 1999 کو خطبہ جمعہ میں سورۃ التوبہ کی آیت 18 کی تشریح کرتے ہوئے مختلف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہؐ اور ارشاداتِ عالیہ حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی روشنی میں آدابِ مساجد اور ان کی تعمیر سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ مسجدوں کی تعمیر محض مرکزی مسجد تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔