Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 8 جنوری 2000 کو خطبہ عید الفطر میں سورۃ الدھر کی آیات 9 اور 10 کی تشریح کرتے ہوئے غریبوں سے ہمدردی اور ان کی حاجت روائی سے متعلق آنحضرتﷺ کے اسوۂ حسنہ سے مثالیں دیتے ہوئے اس قرآنی تعلیم پر روشنی ڈالی کہ سچے مومنین مسکینوں، یتیموں اور اسیروں کی ضروریات محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر پوری کرتے ہیں۔ کسی اجر یا شکریہ کی طلب نہیں رکھتے۔