Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 17 مارچ 2000 کو خطبہ عید الاضحیہ میں آیت فِیۡہِ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبۡرٰہِیۡمَ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ ابراہیمؑ کے بلند مرتبہ کو ظاہر کرنے کے لیے مِیم کی زبر کے ساتھ لفظ ”مَقام“ استعمال کیا گیا ہے جس سے جگہ مراد نہیں۔ اور آپؑ کا اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیار ہونے کو ذبحِ عظیم اس بنا پر بھی قرار دیا گیا کہ اس میں اس بیٹے کی مرضی بھی شامل تھی کہ وہ زندگی بھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف ہو گیا۔