Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 8 اپریل 1998 کو خطبہ عید الاضحیہ میں سورۃ الحج کی آیات 37 اور 38 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ قربانیوں کے گوشت اور خون ہرگز اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچتے لیکن یہ تمہارے دل کا تقویٰ ہے جو اس تک پہنچتا ہے۔ جس طرح قربانی کیا جانے والا جانور تڑپتا اور بے قرار ہوتا ہے اسی طرح مومن کی روح بھی اللہ تعالیٰ کے حضور قربان ہونی چاہیے اور جب تک وہ تڑپتی ہوئی ٹھنڈی نہ پڑ جائے یعنی کلیۃً خدا تعالیٰ کے حضور اپنی سپردگی پیش نہ کر دے اس وقت قربانی کی روح قبول نہیں ہو سکتی۔