Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 18 اپریل 1997 کو خطبہ عید الاضحیہ میں سورۃ الصّٰفّٰت کی آیات 100 تا 112 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کی صالح اولاد کی خواہش اور دعا کو اس رنگ میں قبول فرمایا کہ حضرت اسمٰعیلؑ جیسے صالح، صابر، حلیم، بردبار اور ہر آزمائش اور قربانی میں ثابت قدم رہنے والے بیٹے سے نوازا جس کے کردار کا ہر پہلو ہمیشہ کے لیے نمونہ بن گیا اور تربیتِ اولاد کے سنہرے اصول مرتب کر گیا۔