Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 10 مئی 1995 کو خطبہ عید الاضحیہ میں سورہ البقرہ کی آیات 126 تا 130 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے اس گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھنے کی تاکید فرمائی۔ اس اعزاز کی سپاس گزاری میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ نے اپنی اولاد کے اُمتِ مسلمہ ہونے کی دعا کی جو دراصل حضرت محمد رسول اللہﷺ کی بعثت اور آپﷺ کی اُمت سے متعلق تھی۔