Related Contents from Topics
Book Summary
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 12 جون 1992 کو خطبہ عید الاضحیہ میں سورہ آلِ عمران کی آیات 97 تا 98 کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ حج سے تعلق رکھنے والی عبادتیں، مناسک اور وہ ساری ادائیں جو عاشقانہ طور پر حاجیوں سے ادا ہوتی ہیں، یہ سارے اسلام کی ایک زندہ تصویر ہے۔ حضرت ابراہیمؑ کی ساری اداؤں کا خلاصہ لفظِ اسلام میں بیان ہوا ہے۔ اور اسی بنا پر آپؑ کے ”اوّل المسلمین“ ہونے کا بیان ہوا ہے۔